ایپل کے کون سے فونز اور آئی پیڈ نئے آئی او ایس 19 اپڈیٹ سے محروم رہیں گے؟

آئی فون صارفین کیلئے اہم خبر، ایپل کے کون سے فونز نئے آئی او ایس 19 اپڈیٹ سے محروم رہیں گے؟آئی پیڈ ماڈلز کی بھی سپورٹ میں کمی متوقع،ایپل کے صارفین کیلئے اہم معلومات سامنے آ گئیں۔
ایپل نے جون 2025 میں ہونیوالی ورلڈ وائیڈ ڈیولپرز کانفرنس میں آئی او ایس کا نیا ورژن آئی او ایس19 پیش کرنے کی تیاری کر لی ۔ اس اہم ایونٹ سے پہلے ایک نئی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس میں اپڈیٹ سے ہم آہنگ ماڈلز کی فہرست بتائی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایپل آئی فون ایکس آراور کچھ دیگر ماڈلز کیلئے اس اپڈیٹ کی سپورٹ کو ختم کیا جا سکتا ہے، یعنی آئی فون ایکس آر تک کے فونز ایپل کی نئی آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ نہیں حاصل کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق آئی او ایس 19 اپ ڈیٹ میں ایپل آئی فون ایکس آر، ایپل آئی فون ایکس ایس، ایپل آئی فون ایکس ایس میکس کو سپورٹ سے خارج کیا جا سکتا ہے۔ یہ ماڈلز ایپل کے ستمبر 2018 کے ایونٹ میں لانچ کیے گئے تھے اور یہ سب اے12 بایونک چپ سیٹ سے چلتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایپل ممکنہ طور پر چپ سیٹ کی سپورٹ ختم کر سکتا ہے۔اگر یہ لیکس درست ثابت ہوئیں، تو اس کا مطلب یہ ہو گا کہ آئی فون الیون اور اس کے بعد والے ماڈلز اورآئی فون ایس ای2020 اور اس کے بعد والے ماڈلز آئی او ایس 19 اپ ڈیٹ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے،تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ تمام ڈیوائسز کو یکساں خصوصیات ملیں گی۔
مثال کے طور پر ایپل نے پچھلے سال اپنی اے آئی سوئٹ ایپل انٹیلی جینس متعارف کرائی تھی، جو صرف آئی فون16 لائن اپ اورآئی فون15 پرو ماڈلز کیلئے دستیاب ہے۔ یہ وہ ڈیوائسز ہیں، جو اے17 پروچپ سیٹ یا اس سے اوپر والے ماڈلز میں چلتی ہیں۔تازہ ترین رپورٹ میں یہ بھی اشارہ دیا گیا ہے کہ ایپل ایک اپنے آئی پیڈ ماڈل کی سپورٹ بھی ختم کر سکتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ساتویں جنریشن کاآئی پیڈ2019 جو فیوژن اے10 چپ سیٹ سے چلتا ہے،آئی پیڈ او ایس19اپ ڈیٹ سے محروم ہو سکتا ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔