ایچ ای سی کا اہم اقدام،اساتذہ کیلئے تربیتی پروگرام

0
41

پاکستان ٹوڈے: ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اہم اقدام ۔  سندھ کے کالجز کے اساتذہ کیلئے تربیتی پروگرام۔

تفصیلات کے مطابق ایچ ای سینے اپنے پوسٹ سیکنڈری ایجوکیشن ریفارم یونٹ کے تحت، ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ اِن پاکستان (ایچ ای ڈی پی) پروجیکٹ کے تحت حکومت سندھ کے کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اساتذہ کیلئے دو روزہ استعداد کار میں بہتری کیلئے ٹریننگ کا انعقاد کیا۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام تربیتی سیشن کراچی میں ایچ ای سی ریجنل سینٹر میں منعقد ہوا،جس میں 100 سے زائدکالجز کے اساتذہ نے بھر پور شرکت کی۔

اساتذہ کی تربیت کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا، جس کی قیادت بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے کنسلٹنٹ ڈاکٹر کاشف سہیل ملک اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے شعبہ ایجوکیشن لیڈر شپ کے چیئرمین ڈاکٹر عابد شہزاد نے کی۔ پروگرام میں مختلف ماڈیولز کا احاطہ کیا گیا، جس میں آن لائن تدریس کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال، پی ای آر این سہولیات، تکنیکی تشخیص، لرننگ مینجمنٹ سسٹمز۔

سمسٹر کے اصول و ضوابط، سمسٹر سسٹم کی منصوبہ بندی اور انتظام، ممتحن سے متعلق تربیت و جدید طریقۂ کار، طلبا کی رائے، پیمائش سیکھنے کے نتائج اور معیار، تدریسی طریقۂ کار اور نصاب و کورس کی تیاری اہم اہداف تھے ۔ اس موقع پرجاوید علی میمن کا کہنا تھا کہ یہ پروگرام پاکستان میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے ایچ ای سی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔

فیکلٹی ممبران کو جدید ترین تعلیمی ٹیکنالوجیز اور تدریسی طریقۂ کار سے آراستہ کرکے ایچ ای ڈی پی کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ سندھ کے الحاق شدہ کالجز طلباکو عالمی معیار کی تعلیم فراہم کرسکیں اور ملک میں اعلیٰ تعلیم کے شعبے کی مجموعی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔

Leave a reply