ایڈونچر ٹورازم : پاکستان میں کوہ پیمائی کا گرمائی سیزن شروع ہو گیا

ایڈونچر ٹورازم کا فروغ، پاکستان میں کوہ پیمائی کا گرمائی سیزن شروع ہو گیا۔ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو پاکستانی چوٹیاں اورK2 پہاڑ کو سر کرنے کیلئے اجازت نامے مل گئے۔
کوہ پیمائی کا سیزن شروع ہوتے ہی سیکڑوں مقامی اور غیر ملکی کوہ پیماؤں نے K2 سمیت 8 ہزار میڑ والی دیگر چوٹیوں کو سر کرنے کیلئے پاکستان کے جنت نظیر خطے گلگت بلتستان کا رخ کرلیا۔
گلگت بلتستان کے محکمہ سیاحت کے مطابق خطے میں چوٹیوں کو سر کرنے کیلئے غیر ملکی سیاحوں کو ایک ہزار سات سوسے زائد اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں، جبکہ آٹھ ہزار چھ سو گیارہ میٹر والے کے ٹو کو سر کرنے کیلئے تقریباًڈیڑھ سوسے زائد اجازت نامے جاری کیے گئے ہیں۔بہت سے کوہ پیماؤں نےکے ٹو ، نانگا پربت، براڈ چوٹی، گاشربرم ون اور گاشربرم ٹو جیسی چوٹیوں پر اپنے بیس کیمپ قائم کر لیےہیں ۔ان مہم جو کوہ پیماؤں میں خواتین بھی شامل ہیں۔کچھ کوہ پیماؤں نے سکردو اور شگر کے اضلاع سے ٹریکنگ شروع کر دی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔