ایڈیشنل رجسٹرارکیخلاف توہین عدالت کیس،جسٹس منصورکاججزکمیٹی کوخط

0
12

ایڈیشنل رجسٹرارکےخلاف توہین عدالت کیس،جسٹس منصورعلی شاہ نےججزکمیٹی کوخط لکھ دیا۔
ذرائع کےمطابق جسٹس منصورعلی شاہ نےانٹراکورٹ اپیل کےبینچ پراعتراض کرتےہوئےججزکمیٹی کوخط لکھ دیا،خط میں جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس محمدعلی مظہرکی شمولیت پراعتراض بھی اٹھایا۔
ذرائع کاکہناہےکہ جسٹس منصورعلی شاہ نےاعتراض کیاکہ جسٹس جمال مندوخیل اورجسٹس محمدعلی مظہرآئینی کمیٹی کاحصہ ہیں۔
ذرائع کےمطابق جسٹس منصورعلی شاہ نےخط میں کہاکہ آئینی کمیٹی نےہی ہم سےمنتقل ہونےوالاکیس اپنےپاس لگایا،انٹرکورٹ اپیل کیلئےبطورکمیٹی رکن5رکنی بینچ کی تجویزدی۔
ذرائع کاکہناہےکہ جسٹس منصورعلی شاہ نےاعتراض کیاکہ چیف جسٹس نےکہا4رکنی بینچ بھی کافی ہوگا،جب بینچ بناتواس میں6ججزشامل تھے۔

Leave a reply