ایڈیشنل رجسٹرار کابڑاکارنامہ:توہین عدالت کا نوٹس سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

بینچزکےاختیارکےمعاملےمیں ایڈیشنل رجسٹرار نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔
جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں بینچ تشکیل دیا گیا ہے جس میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست بھی کی ہے۔
سپریم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل 27 جنوری بروز پیر کو سماعت کے لیے مقرر کر دی، 6 رکنی لارجر بینچ 27 جنوری دن ایک بجے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔
واضح رہےکہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے 20 جنوری کو ایڈیشنل رجسٹرار کے خلاف توہینِ عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کیے تھے۔ اس کے بعد لارجر بینچ 27 جنوری کو نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔اس سماعت میں اہم قانونی نکات پر غور کیا جائے گا، جس کے نتیجے میں مستقبل کے لائحہ عمل کا تعین کیا جائے گا۔
پنجاب کے52شہروں میں ترقیاتی منصوبےشروع
دسمبر 10, 2025کےپی میں گورنرراج لگاناان کےبس میں نہیں،اسدقیصر
دسمبر 10, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چیمپئنزٹرافی:بھارت کےہاتھوں بنگلہ دیش کو6وکٹوں سےشکست
فروری 20, 2025 -
یونان کشتی حادثےمیں بچ جانیوالےپاکستانیوں کےانکشافات
دسمبر 17, 2024 -
خواجہ آصف کا دھرنے سے متعلق بیان
اپریل 17, 2024
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














