ایکس کے بعدبلیو سکائی میں بھی ٹک ٹاک جیسی ویڈیوز فیڈ متعارف

0
17

ایکس کے بعدبلیو سکائی میں بھی ٹک ٹاک جیسی ویڈیوز فیڈ متعارف،ٹک ٹاک پر امریکا اور دیگر ممالک میں پابندی کی خبروں کے بعد صارفین کی بڑی تعداد بلیو سکائی نامی ایپ پر منتقل ہو رہی ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ٹک ٹاک کے مدمقابل پہلے ایکس نے ٹک ٹاک جیسی ورٹیکل ویڈیوز کی فیڈ متعارف کرائی اور اب بلیو سکائی کی جانب سے بھی ایسا کیاگیا ہے۔بلیو سکائی کی جانب سے ویڈیو مواد کیلئے خصوصی ٹیب اور فیڈ کو متعارف کرایا گیاہے، تاکہ صارفین آسانی سے ٹک ٹاک جیسی ورٹیکل ویڈیوز کو تلاش کر سکیں۔اس سلسلے میں انسٹا گرام کی جانب سے بھی ٹک ٹاک کی ایڈیٹنگ ایپ کیپ کٹ کے مقابلے میں ایڈیٹس نامی ایپ متعارف کرائی گئی ہے۔
بلیو سکائی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ ویڈیوز مواد پرخصوصی توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔اس مقصد کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارم میں کاسٹیوم فیڈز کا بھی اضافہ کیا گیا ہے ، جس میں صارفین اوپر نیچے ویڈیوز کو سکرول کرسکتے ہیں۔
بلیو سکائی انتظامیہ کے مطابق دیگر فیڈز کی طرح صارفین اب نئی ویڈیوز فیڈ کو پن بھی کرسکتے ہیں۔یہ نئی ویڈیوز فیڈ بلیو سکائی سرچ ٹیب کے نیچے موجود ہے۔بلیو سکائی کی جانب سے اے ٹی پروٹوکول بھی اس فیڈ کیلئے تیار کیا گیا ہے۔
دوسری طرف ایکس کی جانب سے بھی امریکا میں نئی ویڈیو ٹیب کو متعارف کرایا گیاہے، جس میں ویڈیوز ٹک ٹاک کی طرح ورٹیکل یوزر انٹرفیس میں دکھائی دیتی ہیں۔

Leave a reply