ایک اوراماراتی ایئرلائن نے پاور بینک لیجانے پر پابندی لگا دی

0
7

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر، ایک اوراماراتی ایئرلائن نے پاور بینک لےجانے پر پابندی لگا دی۔
ایمریٹس کے بعد متحدہ عرب امارات کی ایک اور ایئرلائن نے پاور بینکوں پر پابندی عائد کردی۔ ایمریٹس کی جانب سے پاور بینک کی پابندیوں کے بارے میں حالیہ اعلان کے بعد فلائی دبئی نے رواں ماہ اکتوبر 2025 سے سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے تازہ ترین گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے جب متحدہ عرب امارات کی ایئر لائنز حفاظتی وجوہ کی بناء پر جہاز میں پورٹیبل بیٹریوں کے استعمال پر قوانین کو سخت کیا ہے۔
ترجمان ایئر لائن کے مطابق مسافر اپنے ہینڈ بیگ میں فی شخص ایک پاور بینک لے جا سکتا ہے، بشرطیکہ اس کی واٹ آور ریٹنگ 100Wh یا اس سے کم ہو، جو ڈیوائس پر واضح طور پر نشان زد ہو، تاہم پرواز کے دوران پاور بینک کا استعمال سختی سے ممنوع ہے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق حالیہ برسوں کے دوران ہوائی جہاز وں میں پاور بینک استعمال کرنیوالے صارفین کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں تھرمل رن وےہو سکتا ہے۔
ماہرین کے مطابق تھرمل رن وے کی صورت میں بیٹری سیل کے اندر حرارت بڑھ جاتا ہے، نتیجتاً آگ، دھماکے اور زہریلی گیسز کے اخراج جیسے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں۔

Leave a reply