عالمی برادری میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ،،افریقی ملک ملاوی کے نائب صدر کے لاپتا طیارے کی تلاش جاری ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نائب صدر کو ساؤلوس کلاؤس کو دارالحکومت لیلونگوے سے لے جانے والا طیارہ اڑان کے کچھ دیر بعد ریڈار سے غائب ہوا۔ طیارے میں نائب صدر سمیت 10 افراد سوار ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق طیارے میں ملاوی کے نائب صدر ساؤلوس کلاؤس سمیت 10 افراد سوار ہیں۔ ملاوی کے صدرلازراس چکویرا نے بیان میں کہا کہ نائب صدر کے طیارے کی تلاش جاری ہے۔
طیارہ کو موزوزو ائیرپورٹ پر لینڈ کرنا تھا تاہم خراب موسم اور حد نگاہ کم ہونے پر طیارے کو واپس دارالحکومت آنے کے احکامات دئیے گئے تھے۔ ریسیکو ٹیمیں طیارے کے لاپتا ہونے والے ممکنہ علاقے میں سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی احتجاج،گرفتارافرادکےہوشرباانکشافات
نومبر 30, 2024 -
سونےکی قیمت میں مزیدکمی
نومبر 6, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔