پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق گودھا کے علاقہ لکسیاں میں 12 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ جسمانی تشدد سے جاں بحق۔ پولیس نے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔ گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ،سرگودھا کے چک 84 جنوبی کے محمد طاہر کی 12 سالہ بیٹی عائشہ ٹھیکیدار جواد بھٹی کے گھر 2 ماہ سے ملازمہ تھی۔
عائشہ کے والد طاہر کا کہنا ہے کہ میری بیٹی سے 20 دن سے ہماری فون پر بات بھی نہیں کروائی گئی ۔ ہم نے متعدد بار جواد جس کے گھر ہماری بیٹی کام کرتی تھی اسکو کہا کہ ہماری بیٹی سے بات کروائیں تو وہ کوئی نہ کوئی بہانہ بنا دیتا۔ گزشتہ رات جواد کے کزن نے ہمیں فون کر کے گھر بلوا گیا جہاں میری بیٹی کی نعش کمرے میں موجود تھی۔
ہمیں کہا گیا کہ اس کی طبعی موت ہوئی ہے۔ جب میں نے اپنی بیٹی کو دیکھا تو میری بیٹی کا ہاتھ بھی جلا ہوا تھا ۔ جسم پر بھی تشدد کے نشانات تھے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لکسیاں پولیس موقع پر پہنچ گئی۔لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی۔ بچی کے والد کی مدعیت میں لکسیاں پولیس میں ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں۔ بچی کے والد نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے انصاف کا مطالبہ کر دیا
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔