ایک بارپھرسونےکی قیمت میں ہزاروں روپےکااضافہ

0
51

مقامی وعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں ایک بارپھربڑااضافہ ریکارڈکیاگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 2500روپےکااضافہ ہونے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 80 ہزار 500 روپے کاہوگیا۔10گرام سونےکی قیمت میں 2 ہزار 143 روپے کااضافہ ہونےسے10گرام سونا 2 لاکھ 40 ہزار 483 روپے ہو گیا ۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 25 ڈالر اضافے سے 2693 ڈالر فی اونس ہے۔
یادرہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں فی تولہ سونےکی قیمت میں 3700روپے کااضافہ ہواتھاجس سےفی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 78 ہزار روپے ہوگئی تھی ۔ 10گرام سونےکی قیمت میں 172 3 روپے کااضافہ ہواتھاجس سے10گرام سونےکی قیمت میں 2 لاکھ 38 ہزار 340 روپے ہوگئی تھی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت میں 37 ڈالر کااضافہ ہواتھاجس سےسونا 2 ہزار 668 ڈالر فی اونس ہوگیاتھا۔

Leave a reply