ایک بارپھرسونےکےبھاؤ میں اضافہ

0
3

مقامی وعالمی مارکیٹ میں مسلسل کمی کےبعدسونےکی قیمت میں ایک بارپھراضافہ ہوگیا۔
صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 1000روپےکااضافہ ہونے سے فی تولہ سونا 2 لاکھ 75 ہزار 900 روپے کاہوگیاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 858روپےکااضافہ ہونےسے 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 36 ہزار 540 روپے ہوگئی۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 10 ڈالر اضافے سے 2647 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہےکہ گزشتہ روزصرافہ مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں فی تولہ 2100روپےکی کمی ہوئی تھی جس سےفی تولہ سونا2 لاکھ74 ہزار 900 روپے کاہوگیاتھاجبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 1800 روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے10گرام سونا 2 لاکھ 35 ہزار682 روپے کاہوگیاتھا۔
عالمی بازار میں سونے کی قیمت 21 ڈالر کم ہوئی تھی جس سے 2637 ڈالر فی اونس کاہوگیاتھا۔

Leave a reply