
مقامی وعالمی مارکیٹ میں ایک دن میں سونےکی قیمت میں تاریخی اضافہ ہونےسےسونےکےنرخ بلندترین سطح پرپہنچ گئے۔
صرافہ مارکیٹ میں ایک دن میں فی تولہ سوناکی قیمت میں دس ہزار روپے کا بڑا اضافہ ہونےسےقیمت بلندترین سطح پرپہنچ گئی۔فی تولہ سونےکی قیمت میں دس ہزارروپےکااضافہ ہونےسےفی تولہ سونا 3لاکھ38ہزار800کاہوگیا۔جبکہ 10گرام سونےکی قیمت میں 8ہزار573روپےکااضافہ ہونےسے10گرام سونا2لاکھ90ہزار466کاہوگیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونےکی قیمت میں ایک دن میں بڑااضافہ دیکھاگیا،عالمی مارکیٹ میں سونا100ڈالراضافےسے3218ڈالرفی اونس کاہوگیا۔
یادرہےکہ گزشتہ روزبھی سونےکی قیمت میں بڑااضافہ ہواتھا،صرافہ مارکیٹ میں سونےکی فی تولہ قیمت میں 7ہزار800روپےکابڑااضافہ ہواتھا،جس سےفی تولہ سونا 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، 10گرام سونے کی قیمت میں 6ہزار688 روپےکااضافہ ہواتھاجس سے 10گرام سونا 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے کاہوگیاتھا۔اورعالمی مارکیٹ میں سونےکی قیمت میں78ڈالرکابڑااضافہ ہواتھاجس سے فی اونس سونا 3118 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاتھا۔
صارفین کیلئےبڑی خبر:مہنگی بجلی مزیدسستی ہونےکاامکان
اپریل 18, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔