اےآئی ٹیکنالوجی:انسانی احساسات کوجانچ سکےگا

میسم عباس
0
79

آرٹیفیشل انٹیلیجنس یعنی اے آئی انسانی دنیا میں ایک ایسا انقلاب لا رہا ہے جو آپ کو حیران کر دے گا، اب اے آئی نہ صرف انسان کے جذبات سمجھ سکے گا بلکہ انسانوں کی طرح بڑے بڑے فیصلے بھی کرے گا۔
یورپ کی سب سے بڑی اے آئی لیب میں کام کرنے والے تین سائنس دانوں شانتی پریا پریڈا، ایڈا علمدار اور رومن پوزنانسکی کی ٹیم نے مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کے حوالے سے ایک بڑی دریافت کی ہے۔


ان تین سائنس دانوں کی ٹیم نے اپنی تحقیق کے ذریعے دنیا کو بتایا ہے کہ اے آئی کس طرح انسانی جذبات کو سمجھ سکتا ہے اور بالکل انسانوں کی طرح فیصلے بھی لے سکتا ہے، اے آئی اب صرف ڈیٹا کی نہیں بلکہ جذبات کی بنیاد شعوری فیصلے کر سکتا ہے۔ عام طور پر اے آئی ڈیٹا کی بنیاد پر کام کرتا ہے جسے سمجھنا کوئی آسان نہیں خاص طور پر جب ڈیٹا گڑبڑ یا غلط ہو۔
پریڈا علمدار اور رومن پوزنانسکی کا کہنا ہے کہ اے آئی کو ڈیٹا سے سیکھنے اور بامعنی فیصلے کرنا شروع کرنے کیلئے نئے طریقوں کی ضرورت ہے اور ہماری دریافت اس حوالے سے کافی اہم ہے۔
جرنل آف ملٹی اسکیل نیورو سائنس میں شائع ہونے والی اس دریافت کو سائنسی برادری بھی بہت زیادہ اہمیت دے رہی ہے اور اسے دنیا بدلنے کی طرف ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔ مستقبل میں صرف انسانوں کے نہیں بلکہ اے آئی کے بھی جذبات ہوں گے، اے آئی سسٹم بھی محبت، نفرت، انتقام سمیت سب انسانی کیفیات سے بھرپور ہوگا۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا انسان بہتر فیصلے کرے گا یا اے آئی ؟

Leave a reply