اےڈی بی نےپاکستان کیلئےریکوڈک میں فنانسنگ پیکج کی منظوری دیدی

0
30

ایشیائی ترقیاتی بینک (اےڈی بی) نے پاکستان کےلئےریکوڈک میں فنانسنگ پیکج کی منظوری دےدی۔
صدرایشیائی ترقیاتی بینک کاکہناہےکہ ایشیائی ترقیاتی بینک ریکوڈک منصوبے کیلئے41کروڑڈالرفراہم کرےگا،ریکوڈک مائننگ کمپنی کیلئے30 کروڑ ڈالر قرض منظورکرلیاگیا ہے.،ریکوڈک منصوبے کیلئے11 کروڑکی فنانسنگ گارنٹی پیکج کا حصہ ہے،جبکہ فنانسنگ پاکستان کی سب سےبڑی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوگی۔
صدراےڈی بی کابتاناہےکہ منصوبہ اہم معدنیات کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کوپوراکرنےمیں مددکرے گا،منصوبہ ملک میں تبدیلی کی اقتصادی ترقی اورغربت میں کمی کاسبب بنےگا،ریکوڈک اہم معدنیات کی سپلائی چین میں مدد کرے گا۔
اُنہوں نےمزیدکہاکہ بینک کی معاونت پاکستان کیلئےایک گیم چینجرہے،بڑےمنصوبےسےمعیاری ملازمتیں پیداہونگی۔

Leave a reply