
ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کےڈیجیٹل ایکوسسٹم اوراسٹیٹس پررپورٹ جاری کردی۔
رپورٹ کےمطابق پاکستان میں ڈیجیٹل سیکٹرکاجی ڈی پی میں حصہ صرف 1.5فیصدہے،پاکستان کےڈیجیٹل سیکٹرمیں مزیدسرمایہ کاری کی ضرورت ہے، پاکستان میں فکسڈبراڈبینڈرسائی صرف 1.3فیصدہے، پاکستان میں اس وقت فائبرنیٹ ورک کی رسائی بہت کم ہے،فائبرآپٹک انفراسٹرکچرمیں فوری توسیع درکارہے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک رپورٹ میں کہاگیاکہ خواتین اورغریب طبقےکیلئےانٹرنیٹ ڈیوائسزخریدنااب بھی بڑاچیلنج ہے،80فیصدآبادی کوموبائل انٹرنیٹ کی رسائی ہے مگراستعمال کم ہے،پاکستان میں80فیصد مردوں اور53فیصدخواتین کےپاس موبائل ہیں،53فیصدمردوں اور33فیصدخواتین کوانٹرنیٹ تک رسائی ہے۔
رپورٹ میں مزیدکہاگیاکہ پاکستان میں ٹیلی کام سیکٹرپرخطےمیں سب سےزیادہ ٹیکسزہیں،ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری کیلئےماحول سازگاربنایاجائے،پسماندہ علاقوں میں فائبرآپٹکس کیبلزبچھانےپرتوجہ دی جانی چاہیے،صوبےسکولوں اور ہسپتالوں میں فائبربراڈبینڈکی طلب بڑھائیں،ڈیجیٹل حکمرانی کیلئےمضبوط سائبر سیکیورٹی فریم ورک ناگزیرہے،خواتین کیلئےڈیجیٹل لٹریسی پروگرام اور سستے سمارٹ فونز پر زوردیاجائے۔
رپورٹ کےمطابق ای گورننس کیلئےڈیٹاگورننس ،سروس ڈیزائن اپ گریڈکرنے کی ضرورت ہے،پاکستان کا4جی کوریج خطےمیں سب سےکم ہےاور5جی کیلئے تیاری ناکافی ہے،ایگریکلچرویلیوچینز،ایس ایم ایز کوڈیجیٹلائزکرکےجی ڈی پی میں اضافہ ممکن ہے،دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ پھیلاؤکیلئےخواتین اور نوجوانوں کوآن لائن بزنس سکھایاجائے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کاامکان
جولائی 15, 2025چینی پرسبسڈی،آئی ایم ایف کےاعتراضات سامنےآگئے
جولائی 15, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
کمبوڈیامیں واٹس ایپ کی متبادل ’’کول ایپ‘‘ متعارف
جولائی 19, 2024 -
فرح گوگی کیخلاف مبینہ کرپشن کیس میں اہم پیشرفت
اگست 6, 2024 -
رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، کل پہلا روزہ ہوگا
مارچ 11, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔