اے آئی ڈویلپرز کیلئے خوشخبری : میٹا کا نیا لاما اے پی آئی ماڈل متعارف

اے آئی ڈویلپرز کیلئے خوشخبری، میٹا کا نیا لاما اے پی آئی ماڈل متعارف، میٹا نے اپنا نیا لاما اے پی آئی ماڈل اس لیے متعارف کروایا ہے، تاکہ کمپنیاں اور ڈویلپرزبا آسانی مصنوعی ذہانت اے آئی پروڈکٹس بنا سکیں۔
رپورٹ کے مطابق یہ اعلان میٹا نے اپنی پہلی اے آئی ڈویلپر کانفرنس میں کیا۔ میٹاکمپنی چاہتی ہے کہ اے آئی ڈویلپرز اس کے لاما ماڈل کو استعمال کریں، اس لیے اس نے ایک آسان اے پی آئی متعارف کروایا ہے۔میٹا کا مقصد ہے کہ اس کے صارفین اے پی آئی کی مدد سے کم وقت اور کم خرچ میں اے آئی پروڈکٹس بنا سکیں۔
میٹا کا ماننا ہے کہ لاما اے پی آئی آرٹی فیشل انٹیلی جینس کی دنیا میں مقابلے کے رجحانات اور نئے ماڈلز کی ترقی کو فروغ دے گی۔ میٹا نے اس ماڈل کو ایک اے پی آئی (ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس) کے ذریعے فراہم کیا ہے ،تاکہ سافٹ ویئر ڈویلپر صرف ایک لائن کوڈ سے اس ٹیکنالوجی کو اپنے ایپس یا سسٹمز میں شامل کرسکیں۔
اس حوالے سے میٹا کے چیف پروڈکٹ آفیسر کرس کاکس کا کہنا ہے کہ اب صارفین صرف ایک لائن کوڈ سے لاما کو استعمال کر سکتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق لاما اے پی آئی کے نئے ماڈل کی مدد سے کوئی بھی ڈویلپر پہلے سے موجود اے آئی ٹیکنالوجی کو اپنے سسٹم میں شامل کر سکتا ہے، یہی وجہ ہے کہ اوپن اے آئی کی آمدنی کا بڑا ذریعہ اس کی اے پی آئی ہے۔
ایپل نوتزئین شدہ سری اسسٹنٹ آئندہ ماہ متعارف کرائے گا
جنوری 29, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اینٹی کرپشن سندھ میں قانونی اصلاحات کے لیے کمیٹی قائم
اپریل 3, 2024 -
قدرت کاکرشمہ:سانحہ گل پلازہ میں مسجد اور قرآن پاک محفوظ
جنوری 20, 2026 -
ضلع کیماڑی پولیس کی گزشتہ ایک ماہ کی کارگردگی رپورٹ
اپریل 24, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














