قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پانچ درجے ترقی کے بعد ایک بار پھر ٹاپ 5 میں شامل ہو گئے۔
29 سالہ بلے باز بابر اعظم اس سے قبل 10 ویں نمبر پر موجود تھے البتہ بھارت اور آسٹریلیا کے بلے بازوں نے اپنے ٹیسٹ میچز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا جس کی وجہ سے بابر اعظم کی رینکنگ میں نمایاں بہتری آئی اور وہ پانچویں نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری نئی ٹیسٹ رینکنگ میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اوپنر عثمان خواجہ دو درجے ترقی کر کے آٹھویں نمبر پر آ گئے ہیں۔
اس کےعلاوہ بھارت کے سٹار بلے باز ویرات کوہلی آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں چھٹے نمبر پر ہیں، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے بلے باز جو روٹ دوسرے، آسٹریلیا کے سٹیو سمتھ اور کیوی بلے باز ڈیرل مچل کا تیسرے اور چوتھے نمبر پر قبضہ برقرار ہے۔
باؤلنگ رینکنگ میں ایک بھی پاکستانی باؤلر ٹاپ 10 میں جگہ نہیں بنا سکا، بھارت کے روی چندرن ایشون نے انگلینڈ کے خلاف 6 وکٹیں لینے کے بعد پہلے نمبر پر قبضہ جما لیا ہے، اس کےعلاوہ جسپریت بمراہ چوتھے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔
جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا دوسرے نمبر پر ہیں جبکہ آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز اب تیسرے نمبر پر آ گئے ہیں۔
ٹیسٹ آل راؤنڈرز رینکنگ میں بھی ایک بھی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں، بھارت کے رویندرا جڈیجا اور روی چندرن ایشون پہلے اور دوسرے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن تیسرے اور انگلینڈ کے جو روٹ اور بین سٹوکس چوتھے اور پانچویں نمبر پر ہیں
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی سلیکٹرزکوعہدےسےہٹادیاگیا
جولائی 10, 2024 -
غزہ میں غذائی قلت کی صورتحال بدترین، 6 بچوں کی جانیں لے لی
فروری 29, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔