بابوسرٹاپ پرکلاؤڈبرسٹ،3افرادجاں بحق متعددلاپتہ،این ڈی ایم اےکی رپورٹ جاری

این ڈی ایم اے نےبابوسرٹاپ اوراطراف میں شدیدبارش اورکلاؤڈبرسٹ سےسیلابی صورتحال کی رپورٹ جاری کردی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)کی رپورٹ کےمطابق بابوسرٹاپ اوراطراف میں شدیدبارش سےسیلابی صورتحال پیداہوگئی، کلاؤڈبرسٹ کی وجہ سے7سے8کلومیٹر کے علاقےمیں لینڈسلائیڈنگ ہوئی،مختلف مقامات پرپھنسےسیاحوں کومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیا۔
این ڈی ایم اےکی رپورٹ میں مزیدبتایاگیاکہ سیلابی ریلےمیں بہہ جانےوالی 3 افرادکی لاشیں نکال لی گئیں،بھاری پتھروں اورملبےکےباعث مختلف مقامات پرراستےبندہوگئے۔
دوسری جانب ڈپٹی کمشنر دیامر عطاء الرحمان کاکہناہےکہ بابوسر سے نیچے تھک کے مقام پر کلاوڈ برسٹ ہوا ہے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث بابو سر روڈ بند ہوگئی ہے جب کہ 7 سے 8 کلو میٹر روڈ مکمل طور پر تباہ ہوئی ہے۔
ڈی سی نےبتایاکہ 3 افراد کی لاشیں بھی ملی ہیں اور ایک معمر شخص شدید زخمی حالت میں ملا ہے جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جب کہ 10 سے 15 گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئی ہیں جن میں کوسٹرز بھی شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے مزید بتایا کہ قدرتی آفت سے بجلی اور فائبر آپٹک لائن متاثر ہوئی جس کے باعث رابطوں میں دشواری کا سامناہے، سیلاب متاثرہ علاقے میں مشینری پہنچا رہے ہیں،کچھ علاقوں میں مشینری پہنچ چکی ہے، ناران سے بھی بابو سر روڈ کو کھولنے کی کوشش کرینگے۔
چکوال میں کلاؤڈبرسٹ پرمحکمہ موسمیات نےوضاحت دیدی
جولائی 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔