باجوڑمیں بارشوں سےتباہی،مختلف حادثات میں 9افرادجاں بحق

باجوڑمیں شدیدبارش کےباعث سیلاب اورلینڈسلائیڈنگ نےتباہی مچادی،مختلف حادثات میں 9افرادجاں بحق ،4زخمی جبکہ متعددلاپتہ ہوگئے۔
باجوڑ میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ سے متعدد مکانات منہدم ہو گئے، جبکہ مختلف حادثات میں 9 افراد جاں بحق اور کئی لاپتہ ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تحصیل سالارزئی کے علاقے جبراڑئی میں طوفانی بارش کے بعد سیلابی ریلہ کئی گھروں کو بہا لے گیا۔ حادثات میں 9 افراد جان کی بازی ہار گئے، 4 افراد زخمی ہوئے جبکہ 17 افراد تاحال لاپتہ ہیں، جن کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر باجوڑ شاہد علی اور اسسٹنٹ کمشنر خار ڈاکٹر صادق علی امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے موقع پر موجود ہیں۔
دوسری جانب آزاد کشمیر میں کلاؤ برسٹ ہونے کے بعد ندی نالوں میں طغیانی آ گئی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔گلگت بلتستان میں بھی شدید بارش کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
آزاد کشمیر حکومت نے موسلا دھار بارشوں کے پیشِ نظر دو روز کے لیے تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔