بارشوں کانیاسلسلہ،پنجاب اورکےپی میں نالےبپھرگئے،نشیبی علاقےزیرآب آگئے

پنجاب اورخیبرپختونخوامیں بارشوں کانیاسلسلہ شروع ہونےسےندی نالوں میں طغیانی آنےسےمختلف علاقوں میں سیلاب کاخدشہ ہےجبکہ بعض مقامات پرنشیبی علاقےزیرآب آگئےہیں۔
مون سون کے ساتویں اسپیل کے زیر اثر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کے باعث کئی مقامات پر سیلاب آنے کے خطرات بھی موجود ہیں۔
پنجاب کےشہرملتان، جھنگ اور کبیر والا میں بارش ہوئی جبکہ چکوال شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔جس کےباعث سڑکیں اورگلیاں تالاب کامنظرپیش کررہی ہیں۔تین گھنٹوں سے وقفے وقفے سے جاری موسلا دھار بارش کے باعث چکوال شہر کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئےجس کی وجہ سےبجلی کانظام دھرم بھرم ہوگیاہےمعمولات زندگی مفلوج ہوکررہ گئی ہے۔چکوال میں ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا ہے اور شہریوں کو ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایات کی ہے۔اُدھر کلرکہار میں جاری بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
دوسری جانب خانیوال، کوٹ ادو، سرگودھا اور وہاڑی سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
خیبرپختونخوامیں بارش:
بارشوں کےباعث تباہی کامنظرپیش کرنےوالےضلع بونیرمیں مون سون بارش کانیاسلسلہ شروع ہونےسےامدادی کارروائیوں میں مشکلات کاسامناہےجبکہ شدید بارش کے باعث متاثرہ گاؤں کو ملانے والے عارضی رابطہ پل بہنے کا خدشہ ہے۔
پشاور میں بارش کے باعث کوہاٹ روڈ، گل آباد نوتھیا، چارسدہ روڈ پر گھروں میں پانی داخل ہو گیا جبکہ پھندوں، زریاب کالونی، گلبرگ اور فقیر آباد نمبر 2 میں بھی گھروں میں پانی داخل ہو گیا۔
اُدھرمردان میں بھی بارش سے کئی علاقے زیرِ آب آگئے، بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
این ڈی ایم اےنےچترال، دیر اور چارسدہ میں سیلاب کاخدشہ ظاہرکردیا:
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ ابھی تھمنے والا نہیں، ستمبر کے پہلے 10 دنوں تک مون سون کے مزید اسپیل متوقع ہیں جبکہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران آزاد کشمیر میں نیلم، پونچھ اور باغ میں جبکہ خیبر پختونخوا میں چترال، دیر اور چارسدہ میں سیلاب کے خطرات بڑھ گئے ہیں۔
ؒمحکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سندھ کے ضلع تھرپارکر کی تحصیل ڈیپلو میں گزشتہ رات 112ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، ڈیپلو میں بارش کے بعد شہر کے بازاروں میں جمع پانی کی نکاسی نہ ہو سکی جس کے باعث اللہ ولا چوک، بدین اسٹاپ اور تعلقہ ہسپتال روڈ زیر آب ہیں۔
آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بھی بارش کا سلسلہ جاری:
اُدھرآزادکشمیرکےکچھ علاقوں میں بھی وقفےوقفےسےبارش کاسلسلہ جاری وادی نیلم میں آٹھ مقام سمیت زیریں اور بالائی علاقےشامل ہیں جبکہ جاگراں ویلی، اپر نیلم، لوات بالا، شاردہ، اڑنگ کیل،گریس، شونٹر ویلیز میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔