بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، بیشتر علاقوں میں گرمی بڑھنے لگی

بارشوں کا سلسلہ تھم گیا، ملک کے بیشتر علاقوں میں گرمی بڑھنے لگی ۔ محکمہ موسمیات نے اگلے دو روز میں مون سون بارشوں کے سپیل ختم ہونے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات نےآج ملک کے بیشتراضلاع میں بارش اورچندمقامات پرمطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کردی۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنےکاامکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں گرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے، اُدھر بہاولپور ،رحیم یارخان،تونسہ ،راجن پوراورملتان میں بارش کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہےگا، اُدھر مانسہرہ ،سوات اورچندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔اُدھرسندھ کےبیشترعلاقوں میں آندھی اور بارش متوقع ہے۔بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسلادھاربارش کی توقع ہے،دوسری جانب کشمیر اور گلگت بلتستان میں چندمقامات پربارش کاامکان ہے۔