بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
17

بارشوں کا سلسلہ کب تک جاری رہے گا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔مزید بارشوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی سے کشمیر تک آئندہ چند روز تک مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بارشوں کا یہ سلسلہ 30 مارچ تک جاری رہنے کی توقع ہے۔
موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ راولپنڈی اور گرد و نواح میں بھی بارش کے بعد درجہ حرارت میں کمی آئی ہے، جس سے ہلکی سردی کا احساس ہونے لگا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا، بالائی و وسطی پنجاب، گلگت بلتستان، شمال مشرقی بلوچستان ،جبکہ جنوبی پنجاب کے مختلف مقامات پر تیز بارش متوقع ہے۔

Leave a reply