16سے20اگست تک ملک کے مختلف مقامات پر موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کےپیش نظرمحکمہ موسمیات نےایڈوائزری جاری کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 16 اگست کی شام کو بحیرہ عرب سے ملک کے جنوبی علاقوں میں مون سون کی مضبوط ہوائیں داخل ہونگی،بلوچستان اور سندھ میں 16 سے 18 اگست تک موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی،ملک کے بالائی علاقوں میں 20 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق 16 سے 19 اگست کے دوران سبی ،ہرنائی، زیارت، کوہلو، جھل مگسی، کیچ، پنجگور سمیت مختلف اضلاع میں معمول سے لے کر موسلا دھار بارش متوقع ہے،سندھ میں 16 سے 18 اگست کے دوران سکھر، شکار پور، کشمور ،جیکب آباد، ٹھٹھہ ،بدین ،کراچی سانگھڑ ،میر پور خاص سمیت مختلف شہروں میں معمول سے لے کر موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق پنجاب اور اسلام آباد میں 16 سے 20 اگست تک راولپنڈی،گجرانوالہ ،سیالکوٹ ڈویژن سمیت سینٹرل پنجاب میں بارشوں کا امکان ہے،جنوبی پنجاب میں 16 سے 17 اگست کے دوران چند مقامات پر نارمل اور چند مقامات پر موسلادھار بارشوں کا امکان ہے،16 سے 20 اگست کے دوران بالائی کے پی کے سمیت پشاور، چارسدہ، مردان ہنگو اورکزئی سمیت مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے،سندھ اور بلوچستان میں نشیبی علاقہ زیر آب آسکتے ہیں،مختلف مقامات پر بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ سمیت ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔