بارشوں کےپیش نظرپی ڈی ایم اےنےالرٹ جاری کردیا

0
25

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش کےپیش نظر پی ڈی ایم اے نےالرٹ جاری کردیا۔
پی ڈی ایم اےالرٹ کےمطابق جہلم میں 54 ملی میٹر، سیالکوٹ 47، حافظ آباد 40 جبکہ شیخوپورہ 19 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔ مون سون بارشوں کا یہ سپیل 20 جولائی تک جاری رہنے کی پیشگوئی ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نےصوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی۔ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ محکمے الرٹ رہیں۔صوبائی کنٹرول روم سمیت تمام ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔1122 سمیت دیگر ریسکیو ادارے مشینری سمیت عملے کو الرٹ رکھیں۔ نشینی علاقوں سے پانی کی نکاسی کو جلد از جلد ممکن بنائیں ۔
عرفان علی کاٹھیاکاکہناتھاکہ شہری احتیاط کریں بجلی کے کھمبوں اور لٹکتی تاروں سے دور رہیں۔ عوام الناس کچے مکانات اور بوسیدہ عمارتوں سے دور رہیں۔بچوں کا خاص خیال رکھیں انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں۔ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر کال کر یں ہیں۔

Leave a reply