بارشیں، برفباری اور ٹھنڈی ہوائیں ، سردی کی دستک

0
7

بارش، برفباری اور سردیوں کی دستک،محکمہ موسمیات نے موسم سرما کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور مرطوب رہے گا، تاہم پہاڑی علاقوں میں بارش اور ہلکی برفباری اور سرد ہوائیں چلنے سے اکتوبر کے آخری عشرے میں سردیوں کا باقاعدہ آغاز ہو جائے گا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے،جبکہ مری اورگلیات میں موسم خشک اور سردرہےگا۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورسردرہے گا، اُدھرسندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،جبکہ بلوچستان میں موسم خشک اورشمالی اضلاع میں سردرہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply