بارشیں ، سیلاب ٹیکس ریونیو کیلئے خطرہ، ایف بی آر کو اربوں روپے کے شارٹ فال کا سامنا

بارشیں اور سیلاب ٹیکس ریونیو کیلئے خطرہ بن گئے،فیڈرل بورڈ آف ریونیو( ایف بی آر) کو اربوں روپے کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
ذرائع کےمطابق کراچی کی بارش نےٹیکس محصولات کوبری طرح متاثرکیاہے،جس کےباعث رواں ماہ950ارب کےہدف کےمقابلے میں 900ارب روپےوصولی کاخدشہ ہے،سیلابی نقصانات کی رپورٹ کےبعدحقیقی شارٹ فال کاپتہ چلےگا،کراچی کی اربن فکسنگ کےباعث کاروباری سرگرمیاں متاثررہیں۔
ذرائع کابتاناہےکہ جولائی میں748ارب کےہدف کےمقابلےمیں754ارب روپےٹیکس جمع کیاگیا،اگست میں950ارب اورستمبرمیں1300ارب روپےجمع کرنےکاہدف ہے،حالیہ چنددنوں میں کسٹمزمیں گڈزڈکلیئریشنزمیں کمی ریکارڈکی گئی،آئندہ چنددنوں میں تعمیراتی سرگرمیاں بحال ہونےسےریونیومیں بہتری کاامکان ہے،رواں مالی سال ٹیکس وصولی کامجموعی ہدف14ہزار131ارب روپےہے۔