بارشیں برسانے والا سسٹم موجود، محکمہ موسمیات نےنوید سنا دی

بارشیں برسانے والا سسٹم ،بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نےنوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کےبالائی علاقوں میں بارش برسانے والے نظام کے حوالے سے الرٹ جاری کردیا، جس میں سیاحوں اور شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے، جس کے باعث آج ملک کے بالائی اور شمالی علاقہ جات میں تیز ہواؤں اور بارش کا امکان ہے، تاہم ملک کے میدانی علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔