بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا؟اہم پیشگوئی

0
43

سردی ابھی گئی نہیں،بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں کب داخل ہوگا؟محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری،جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھند کا راج ہے، تاہم محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بارش برسانے والا سسٹم 14 جنوری کو داخل ہوگا اور بادلوں کے اس سسٹم کے آنے سے ملک کے طول و عرض میں بارشیں ہوں گی ، جس سےدھند کی شدت میں کمی آئے گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ ہفتے سےکراچی میں پھر ٹھنڈ بڑھنے کا امکان ہے۔
چیف میٹرو لوجسٹ کراچی سردار سرفراز کا کہنا ہے کہ شہر کی فضاؤں پر بادلوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا، شہر میں 15 جنوری سے کمزور سلسلہ بلوچستان کے راستے داخل ہو گا، جس کے نتیجے میں درجہ حرارت مزید گرسکتا ہے۔
چیف میٹرو لوجسٹ کے مطابق 20 جنوری کو طاقتور شدت کا مغربی سلسلہ بلوچستان پراثر اندازہونے کا امکان ہے، جس کے نتیجے میں بلوچستان اور ملک کے بالائی علاقوں میں بارشیں بھی ہوسکتی ہیں، نیز سرد ہوائیں رواں ماہ کے آخر میں سردی کی شدت میں اضافے کا سبب بن سکتی ہیں، لہٰذا دونوں سسٹمز کے نتیجے میں کراچی میں بارش کا فی الحال امکان نہیں، تاہم اگلے ہفتے جاتی سردی ایک مرتبہ پھر لوٹ آئے گی۔

Leave a reply