بارشیں برسانے والا سسٹم کب داخل ہو گا؟ محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
13

ملک میں بارشیں برسانے والا سسٹم کب داخل ہوگا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک میں بارشیں برسانے والا سسٹم 18 فروری کو داخل ہو گا۔19 فروری کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہےگا،ملک کےپہاڑی علاقوں میں صبح اوررات کےاوقات میں موسم شدیدسردرہنےکی توقع ہے،شمال مغربی بلوچستان میں چندمقامات پرہلکی بارش اوربرفباری ہوسکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرداورخشک رہنےکیساتھ تیزہوائیں چلنےکاامکان ہے،خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے،چترال،دیر گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےاورچندمقامات پرہلکی بارش متوقع ہے۔پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے، لاہورمیں بھی خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے ۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ مری،گلیات اورگردونواح میں موسم شدیدسرداورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک رہنےکاامکان ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں بھی موسم سرداورخشک رہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply