بارشیں روٹھ گئیں، سورج نے اپنے جلوے دکھانا شروع کردئیے

0
33

بارشیں روٹھ گئیں، سورج نے اپنے جلوے دکھانا شروع کردئیے۔محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک سردی پڑنے کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں برس سردیوں کا دورانیہ کم ہو رہا ہے اورہواؤں کے کم دباؤ کے باعث دسمبر اور جنوری میں بارشیں بھی نہیں ہوئیں۔یہی وجہ ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں خشک سردی بڑھ رہی ہے، تاہم کراچی میں کوئٹہ کی ہواؤں کے سبب سردی کی شدت میں ا ضافہ ہوا ہے، جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے،پہاڑی علاقوں میں رات کےاوقات میں شدیدسردی کا امکان ہے،اسلام آباداورگردونواح میں موسم سرداورخشک رہنےکاامکان ہے۔ سیالکوٹ،نارووال،گوجرانوالہ اورگردونواح میں رات کےاوقات میں ہلکی دھندکاامکان ہے۔

Leave a reply