بارشیں کب اور کہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی

0
5

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ بارشیں کب اور کہاں ہوں گی؟محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی۔
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔صوبہ سندھ اورجنوبی پنجاب میں درجہ حرارت معمول سےبڑھنےکاامکان ہے،وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں موسم خشک اورگرم رہنےکی توقع ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےجنوبی اضلاع میں موسم دن کےاوقات میں گرم رہے گا،پنجاب کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہےگا،سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکاامکان ہے،بلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں گرم رہےگا، کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم خشک رہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply