بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات کی ملک بھرمیں مزیدبارشوں کی پیشگوئی

0
7

بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نےملک بھرمیں مزیدبارشوں کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کےمطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنےکاامکان ہے، جبکہ شہراقتدارکےکچھ علاقوں میں بارش بھی متوقع ہے، دیر، سوات،کوہستان،ملاکنڈ،باجوڑ،شانگلہ اور بٹگرام میں بارش کی توقع ہے، مانسہرہ، ایبٹ آباد،ہری پور،پشاور،چارسدہ اورمردان میں بارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ پنجاب کےمتعدداضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکی توقع ہے، مری،گلیات،راولپنڈی،جہلم،اٹک،چکوال اورگجرات میں بارش کاامکان ہے،لاہور،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال اورسرگودھامیں بھی بارش متوقع ہے۔جبکہ شیخوپورہ ،میانوالی اورمنڈی بہاؤالدین میں بھی بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سندھ اوربلوچستان میں موسم گرم اورمرطوب رہنے کا امکان ہے،جبکہ ژوب،موسیٰ خیل،بارکھان،خضداراورلسبیلہ میں بارش کی توقع ہے۔

Leave a reply