بارشیں ہی بارشیں ، محکمہ موسمیات کی پھر بارشوں کی پیشگوئی

0
4

بارشیں ہی بارشیں،محکمہ موسمیات نےبارشوں کے متعلق اہم پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر تیز بارش اور ژالہ باری ہو سکتی ہے، جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم خشک اورگرم رہےگا،جہلم اورچکوال میں چندمقامات پرگرج چمک کےساتھ بارش متوقع ہے، اُدھربلوچستان کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ سندھ کےساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلودرہنےکاامکان ہے، خیبرپختونخواکےمیدانی اضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔اُدھرگلگت بلتستان میں موسم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔ آزادکشمیرمیں موسم گرم اورخشک رہنےکامکان ہے۔

Leave a reply