بارشیں ہی بارشیں: ملک بھر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا

0
12

بارشیں ہی بارشیں، ملک بھر میں گرمی کا زور ٹوٹ گیا، گھنگور گھٹاؤں اوربادلوں نے گرمی کی چھٹی کروا دی۔محکمہ موسمیات نے دو جولائی تک مزید بارشوں کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی سے لیکر کشمیر تک ملک کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی، تو کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے سپیل سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ ملک کےبیشترعلاقوں میں موسلادھاربارش متوقع ہے، وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کاامکان ہے،پنجاب کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی طورپرابرآلودرہنےکی توقع ہےجبکہ مری ،گلیات ،راولپنڈی ،جہلم  اور اٹک  میں بارش کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں بارش متوقع ہے، دیر، سوات، کوہستان،مالاکنڈ،باجوڑاورشانگلہ میں بارش کی توقع ہے، اُدھر سندھ کے بیشتر اضلاع  میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،جبکہ بلوچستان کےبیشتراضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہےگا،دوسری جانب کشمیراورگلگت بلتستان کےبعض مقامات پربارش ہونےکاامکان ہے۔

Leave a reply