بارش اور برفباری کی پیشگوئی:سردی ابھی گئی نہیں،ٹھنڈ باقی ہے

0
21

سردی ابھی گئی نہیں، ٹھنڈ ابھی باقی ہے۔مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی،محکمہ موسمیات نے اسلام آباد اور لاہور سمیت ملک بھر میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ، جبکہ ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے متعدد شہروں میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان میں کل مغربی ہواؤں کا نیا سسٹم داخل ہو گا،جس کے زیر اثر کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش و ژالہ باری کی توقع ہے۔ 21 سے 23 جنوری کے دوران کوئٹہ اور زیارت میں برفباری کا امکان ہے،جبکہ شمالی و وسطی بلوچستان میں درجہ حرارت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے،جبکہ پوٹھوہارمیں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے، مری ،گلیات اورگردونواح میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ لاہور ،سیالکوٹ،جہلم اورگوجرانوالہ میں دھندرہی جبکہ گجرات، شیخوپورہ،اوکاڑہ،پاکپتن ،قصوراورساہیوال میں بھی دھند رہی، خانیوال،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورمیانوالی میں بھی دھندرہی۔لیہ ،بھکر،نورپور،تھل،ڈیرہ غازی خان اورراجن پورمیں دھند،شورکوٹ ،ملتان،کوٹ ادو،بہاولنگراورخانپورمیں دھندکاراج رہا،بہاولپوراوررحیم یارخان کےبیشترحصوں میں بھی دھندکےڈیرےرہے۔
محکمہ موسمیات کابتاناہےکہ بلوستان میں موسم سرداورخشک رہےگا،جبکہ گلگت بلتستان میں چندمقامات پربارش اوربرفباری کاامکان ہے،دوسری جانب آزادکشمیرمیں موسم سرداورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply