بارش برسانے والا نیا سسٹم 6 ستمبر کو پاکستان میں داخل ہونے کا امکان

0
3

بارشوں کا موسم ابھی باقی ہے،بارش برسانے والا نیا سسٹم 6 ستمبر کو پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کےمطابق سات ستمبرسے دس ستمبر تک ملک بھر میں مزید بارشیں متوقع ہیں۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباداورگردونواح میں آج موسلادھاربارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ کشمیرمیں چندمقامات پرگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ،اُدھر گلگت بلتستان میں چندمقامات پرتیزہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے،دوسری جانب خیبرپختونخواکےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورخشک رہنے کاامکان ہے۔جبکہ کوہستان،دیر،چترال،سوات،ایبٹ آباد اوروزیرستان میں بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم گرم اورساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہے،جبکہ مری ،راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک ،سیالکوٹ اورلاہورمیں بارش متوقع ہے۔دوسری جانب بلوچستان کےبیشتراضلاع میں بھی موسم گرم اورخشک رہنےکی توقع ہے۔

Leave a reply