بارش سےمختلف حادثات میں 3افرادجاں بحق،22زخمی

0
7

پنجاب بھرمیں گزشتہ24گھنٹوں میں بارش سےمختلف حادثات میں 3افرادجاں بحق جبکہ 22زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیوکاکہناہےکہ صوبائی دارالحکومت لاہورمیں بجلی کےکھمبےسےکرنٹ لگنےسےایک بچہ جاں بحق ہوگیاجبکہ شیخوپورہ میں گھرکی چھت گرنےسے2بچےجاں بحق ہوئے۔
ترجمان ریسکیو کامزیدکہناہےکہ لاہورکےعلاقہ آشیانہ روڈپرچھت گرنےسے ایک شخص زخمی ہوا،جبکہ شیخوپورہ میں مکان کی چھت گرنےسے2بچےزخمی ہوئے۔وہاڑی کےعلاقہ مسلم ٹاؤن سٹاپ میں مختلف حادثات میں 4افرادزخمی،اورڈیرہ غازی خان پیگ سٹی میں چھت گرنےسے 3افراد زخمی ہوئے۔

Leave a reply