پشاور: خیبرپختونخوا میں بارش اوربرفباری کاسلسلہ جاری ہے ، چھتیں گرنے اور مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ڈی جی ریسکیو پشاور کے مطابق جاں بحق افراد میں 5 بچے، خاتون اور مرد شامل ہیں جبکہ پانچ زخمی ہوئے ہیں ، چھتیں گرنے کے واقعات کے دوران متعدد جانور بھی ہلاک ہوئے، یہ واقعات پشاور، لوئر دیر اور باجوڑ میں پیش آئے۔
ڈی جی ریسکیو کا بتانا تھا، کہ مختلف اضلاع میں چھتیں گرنے سے مالی نقصانات بھی ہوئے۔
پشاور کے علاقے لوئر دیر میں مٹی کا تودہ گھر پر گرنے سے ملبے تلے دب کر 3 افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے، اسی طرح ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں تیزبارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر ماں کمسن بچی سمیت جاں بحق ہوگئی ۔
آج تیسرے روز بھی بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی دارالحکومت میں وقفے وقفے سے ہونے والی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے، دوسری جانب بالائی علاقوں میں شدید بارش اور برفباری کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ اور شاہراہیں بند ہونے سے معمولات زندگی متاثرہوئے ہیں ۔
ہواؤں کارخ تبدیل:لاہورمیں سموگ کےخطرات پھر منڈلانےلگے
نومبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کی اتفاق ہسپتال آمد
مارچ 11, 2024 -
وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل
اپریل 19, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔