بار شوں سے39افرادجاں بحق،پی ڈی ایم اےنےتفصیلات جاری کردی

0
3

رواں سال پنجاب میں بار شوں سے39افرادجاں بحق ہوئے،پی ڈی ایم اے نےتفصیلات جاری کردی۔
پی ڈی ایم اےفیکٹ شیٹ کےمطابق پنجاب میں رواں سال مون سون بارشوں سےاب تک 39افرادجاں بحق ہوئے، جاں بحق افرادمیں20بچےاور5خواتین بھی شامل ہیں،جبکہ بارشوں میں 103شہری زخمی اور47گھرمتاثرہوئے،زیادہ اموات کچےمکانات ،خستہ عمارتوں اورچھتوں کےگرنےکےباعث ہوئیں۔
پی ڈی ایم اےکےمطابق آسمانی بجلی گرنےسے3افرادجاں بحق ہوئےجبکہ کرنٹ لگنےسے4افرادجان سےگئے،نہاتےہوئےڈوبنےسے8اموات رپورٹ ہوئیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیاکاکہناتھاکہ سوگوارخاندانوں کی مالی معاونت کی جائےگی،مون سون بارشوں کاتیسراسلسلہ آج سے17جولائی تک جاری رہےگا،بارشوں سےلاہور،سیالکوٹ،فیصل آباداورگوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کاخدشہ ہے۔

Leave a reply