باصلاحیت اداکارہ ذہین طاہرہ کوہم سے بچھڑے6 برس بیت گئے

0
4

ذہین طاہرہ کومداحوں سے بچھڑے6 برس بیت گئے،کئی دہائیوں تک ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ذہین طاہرہ 2019 میں آج ہی کے دن وفات پاگئیں۔
ذہین طاہرہ کا شمار پاکستان کی سینئر اور منجھی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔انہوں نے لگ بھگ 45 برس پاکستان ٹیلی ویژن پر کام کیا اور اداکاری کے فن میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔انہوں نے 700 سے زائد ڈراموں میں اداکاری کی۔
ذہین طاہرہ نے 1960 میں ٹی وی پر اپنی ا داکاری کا آغاز کیااور پی ٹی وی کے شہرہ آفاق ڈرامے’’خدا کی بستی‘‘ میں مرکزی خاتون کاکردار نبھایا۔اس کے علاوہ آنگن ٹیڑھا، خالہ خیرن، شمع، عروسہ، دیس پردیس، عجائب خانہ اور ضرب تقسیم جیسے مشہور ڈراموں میں بھی کام کیا۔
ڈراموں میں اپنے فن کا لوہا منوانے کے ساتھ ذہین طاہرہ نے بڑی سکرین پر بھی اپنی اداکاری سے شائقین کو متاثر کیا۔فن اداکاری کی خدمت کے صلے میں انہیں حکومت ِ پاکستان کی طرف سے 2013 میں تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔

Leave a reply