بال سے بھی باریک دنیا کا سب سے چھوٹا وائلن توجہ کا مرکز بن گیا

0
9

بال سے بھی باریک دنیا کا سب سے چھوٹا وائلن توجہ کا مرکز بن گیا۔

برطانوی یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والی طبعیات دانوں کی ٹیم نے نینو ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ایک انتہائی چھوٹا وائلن بنالیا، جس کو مائیکرو سکوپ کے بغیر نہیں دیکھا جا سکتا ۔
سائنسدانوں نے اس وائلن کودنیا کا سب سے چھوٹا وائلن قرار دیا ہے۔لافبورو یونیورسٹی کی ٹیم کے مطابق پلیٹینم وائلن 35 مائیکرونز لمبا اور 13 مائیکرونز چوڑا ہے۔ مائیکرون پیمائش کی ایک اکائی ہے ،جو ایک میٹر کا 10 لاکھ واں حصہ ہوتی ہے۔یہ وائلن انسانی بال کے قطر ،جو تقریباً17 سے 180 مائیکرونز کے درمیان ہوتا ہے سے بھی باریک ہے۔
محققین نے موسیقی کا یہ انتہائی باریک آلہ اپنی نئی نینو لیتھوگرافی ٹیکنالوجی کی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کےلیے تیار کیاہے، یعنی محققین کی جانب سے اس آلے کا بنایا جانا ان کی نئی نینولِیتھوگرافی سسٹم کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے اور یہ ٹیکنالوجی سائنسدانوں کو نینو سکیل اشیا اور ڈھانچوں کو بنانے اور مطالعہ کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔

Leave a reply