بانی وکی لیکس باآخر 5 سال بعد رہا ہو گئے،دنیا بھر میں وکی لیکس کے ذریعے بھونچال برپا کرنے والے جولین اسانج نے بالآخر امریکہ سے رہائی کے بدلے ڈیل کر لی۔
جولین اسانج امریکہ کی اہم اور خفیہ معلومات افشا کرنے کے بعد امریکی حکام کی جانب سے گرفتاری کے خوف سے متعدد ملکوں میں روپوش رہنے کے بعد برطانیہ چلے گئے تھے، جہاں برطانی حکومت نے انہیں گزشتہ 5 سال سے پابند سلاسل کیا ہوا تھا۔ امریکہ نے برطانوی حکام کو بانی وکی لیکس کی حوالگی کے حوالے سے درخواست دی تھی۔
جس کے خلاف جولین اسانج نے برطانیہ میں مقدمہ دائر کر رکھا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے نے خبر دی ہے کہ جولین اسانج نے امریکا سے ’ڈیل‘ پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور انہوں نے برطانیہ چھوڑ دیا ہے اور وہ ممکنہ طور پر آسٹریلیا کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق امریکہ سے ڈیل کے تحت جولین اسانج کو امریکہ فوری طور پر گرفتار نہیں کرے گا، ڈیل کے مطابق وہ بدھ کو شملی ماریانا جزائر کی عدالت میں اپنا بیان حلفی جمع کرائیں گے۔ جس میں بانی وکی لیکس امریکہ کی اہم اور خفیہ معلومات افشا کرنے کا اعتراف کریں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
حکومت کاعوام کوبجلی کاایک اورجھٹکا
جولائی 20, 2024 -
چیف جسٹس کے مارشل لاء کے بارے اہم ریمارکس
فروری 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔