بانی پی ٹی آئی، بشریٰ بی بی کی عدت میں نکاح کیس میں سزا کے خلاف اپیل پرسماعت

0
121

لاہور:(پاکستان ٹوڈے) وکلاء صفائی عثمان گِل، سلمان اکرم راجا سیشن عدالت پیش،خاورمانیکا کے وکیل رضوان عباسی تاحال عدالت پیش نہیں ہوئے۔

عدت میں نکاح کیس میں سزا کےخلاف اپیل پرسماعت سیشن جج شاہ رخ ارجمند کررہے،رضوان عباسی کے عدالت پیش نہ ہونے پر وکیل صفائی سلمان اکرم راجا برہم۔

رضوان عباسی ساتھ والی عدالت میں بیٹھے ہیں، خالی عدالت میں رضوان عباسی بیٹھے ہیں، رضوان عباسی کہہ رہے مری جانا ہے، میں نہیں آرہا، رضوان عباسی کے معاون وکلاء بھی بھاگ گئے ہیں۔

رضوان عباسی کہہ رہے میں نہیں آؤں گا، بلا کر دکھائے مجھے کوئی، رضوان عباسی کی تصویر بھی لی ہے، خالی عدالت میں فارغ بیٹھے ہوئے،رضوان عباسی تو عدالت کی توہین کررہے ہیں۔ ہمیں پھر دلائل کا آغاز کرنے دیں، رضوان عباسی پر افسوس ہوا، رضوان عباسی ایک گھنٹے سے فارغ بیٹھے ہیں۔

Leave a reply