بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی اور شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے مقدمات درج

0
138

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق عدالتوں میں تعطیل کے باعث آج انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں سماعت نہ ہو سکی، کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کرنی تھی۔

بانی پی ٹی آئی سمیت شریک ملزمان میں آج چالان کی نقول تقسیم کی جانی تھی، بانی پی ٹی آئی کے خلاف 12 جبکہ شاہ محمود قریشی کے خلاف 13 مقدمات درج ہیں۔

دونوں ملزمان کی ضمانتیں 10 فروری کو منظور کی گئیں تھی، مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی سمیت 570 ملزمان نامزد ہیں۔

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت پیش کیا جانا تھا، ملزمان پر سانحہ 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

Leave a reply