بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف دلائل مکمل

0
65

پاکستان ٹوڈے:بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیل پر بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل مکمل کر لیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایف آئی ات پراسیکوٹر حامد علی شاہ کل سے اپنے دلائل کا آغاز کرنے کی ہدایت کر دی

بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے موقف اپنایاسائفر اعظم خان کی کسٹڈی میں تھا اعظم خان نے سائفر وصول کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ وزیراعظم یا اسطرح کی پوزیشن پر کوئی ڈاکومنٹ سیکرٹری کی پوزیشن میں ہو تو کیا ہو گا میں ایک چیز پر آپ سے متفق ہوں کہ ایک چارج لگنا تھا ملزمان پر،سلمان صفدر نے کہا کہ اعظم کی خان کی بنیادی ڈیوٹی تھی کہ وہ کاپی کی حفاظت کرتےسائفر کی کاپی کی ساری ذمہ داری پرنسپل سیکرٹری اعظم خان پر تھی۔

عدالت نے استفسار کیاآفیشل مؤمنٹ میں اعظم خان کو ملی چیز، وزیر اعظم کی زمہ داری سمجھی جائے گی یا نہیں ، سلمان صفدر نے کہا اعظم خان نے وصول کی تھی تو واپس کرنے کی ذمہ داری بھی اسی کی تھی جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیے ہمیں یہ چیز سمجھائیں کہ آپ کو کاپی ملی ہی نہیں یا آپ نے وصول کرنے کے بعد واپس کیا ؟ اعظم خان کا بیان موجود ہے کہ اس نے کاپی بانی پی ٹی آئی کو دی تھی،سلمان صفدر بولے بانی پی ٹی آئی کا مؤقف ہے کہ میں نے کاپی وصول کی تھی۔

مگر دفتر سے وہ غائب ہوگئی ہے ،پوزیشن یہ ہے کہ سائفر کاپی وزیر اعظم آفس سے گم ہو گئی یہی بات اعظم خان نے کی جب سائفر کاپی نہیں ملتی تو وزرات خارجہ کو آگاہ کیا جاتا ہےعدالت نے ریمارکس دیے کہ سائفر کی حفاظت اس لیے ہے کہ کوئی اسے دیکھ نہ لے،کیا کسی نے وہ سائفر دیکھا ہے؟سلمان صفدر نے بتایا کہ نہیں، حتی کہ میں نے بھی نہیں دیکھاکسی گواہ نے بھی اُس کے متن سے متعلق کچھ نہیں بولا،اعظم خان کو بغیر پروسیجر کے ملزم سے گواہ بنایا گیاملزم کا بطور گواہ استعمال کب کیسے ہو سکتا ہے۔

اس کا پورا پروسیجر موجود ہے یرسٹر سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کر لیے ۔پراسیکیوٹر حامد علی شاہ نے کہا تین دن کا وقت درکار ہے دلائل مکمل کر لیں گے عدالت نے ایف آئی اے پراسیکوٹر حامد شاہ کو کل سے دلائل کا آغاز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی

Leave a reply