بانی پی ٹی آئی بات چیت کیلئےتیارہیں،کچھ لواوردوکیلئےبھی تیارہیں،علیمہ خان

علیمہ خان نےکہاہےکہ تحریک انصاف کے بانی بات چیت کیلئے تیار ہیں، کچھ لو اور کچھ دو کیلئے بھی تیار ہیں۔
اڈیالہ جیل کےباہرمیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےبانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کاکہناتھاکہ ہمارے بھائی نے آپ کا کیا بگاڑا ہے؟ بتائیں بانی پی ٹی آئی کیا چیز چھوڑ دے کہ آپ رہا کردیں گے؟ پیچھے نہ بیٹھیں، سامنے آکر بات کریں،ہمارے ساتھ بیٹھ جائیں، چھپ چھپ کربات نہیں ہوگی۔
علیمہ خان کامزیدکہناتھاکہ تحریک انصاف کے بانی بات چیت کیلئے تیار ہیں، کچھ لو اور کچھ دو کیلئے بھی تیار ہیں۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر خان کے پاس خوشخبری ہے تو ہمیں بھی بتا دیں۔
بانی پی ٹی آئی کی بہن نے بتایا کہ پارٹی کی جانب سے پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی جبکہ بانی پی ٹی آئی نے واضح پیغام دیا ہے کہ کسی کو اسلام آباد نہیں بلاؤں گا کیوں کہ یہاں سنائپرز بٹھائے جاتے ہیں۔
علیمہ خان کامزیدکہناتھاکہ عمران خان نےاحتجاجی تحریک کی تیاری کرنے کی ہدایت کر دی ہے اور بانی نےکہاہے کہ اُن کی سب پر نظر ہے ، تحریک انصاف ایک نظریے کا نام ہے ، وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔
علیمہ خان نے مزید بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ جو عام قیدی کوحقوق حاصل ہیں مجھے وہ بھی نہیں دیئے جا رہے، بچوں سے 8 ماہ میں ایک مرتبہ بات کرائی گئی اور بہنوں سے ملاقات نہیں کروائی جا رہی، یہ کون سا قانون ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود بہنوں سے ملاقات نہ کروائی جائے۔
اسموگ تدارک کاکیس:عدالت نےڈائریکٹرماحولیات کوطلب کرلیا
جولائی 1, 2025یااللہ خیر!ژوب اورملحقہ علاقوں میں زلزلےکےجھٹکے
جون 30, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔