بانی پی ٹی آئی سےجیل میں ملاقات نہ کرانےپرعدالت میں درخواست دائر
بانی پی ٹی آئی عمران خان کےساتھ اڈیالہ جیل میں وکلاکی ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواست اسلام آبادہائیکورٹ میں دائر کردی گئی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز نےدرخواست پر سماعت کی۔
تحریک انصاف کےوکیل انتظار پنجوتھہ ایڈووکیٹ نے درخواست میں سیکرٹری داخلہ اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنا رکھا ہے۔
جسٹس ثمن رفعت امتیازنےکہاکہ اس کیس میں دیے گئے عدالتی آرڈر کی کوئی خلاف ورزی نہیں کی گئی، ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے ایس او پیز بنانے کی ڈائریکشن دی تھی، اگر خلاف ورزی ہوئی ہے تو توہینِ عدالت کی درخواست اُس بنچ میں ہو گی، میرے خیال میں توہینِ عدالت کی درخواست اس کیس میں نہیں بنتی، میں نوٹس جاری کر دیتی ہوں لیکن میں مطمئن نہیں ہوں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ اور سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو نوٹس جاری کر دیا۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔