بانی پی ٹی آئی نےگنڈاپوراوربیرسٹرگوہرکومذاکرات کیلئےکل تک وقت دیدیا

0
33

بانی تحریک انصاف عمران خان نےوزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپوراورچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہرکومذاکرات کےلئے کل تک کاوقت دےدیا۔
پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم کےوکیل فیصل چودھری نےکہاہےکہ بانی تحریک انصاف عمران خان نےکہاکل تک بات آگےبڑھی تواحتجاج نہیں جشن ہوگا،بانی پی ٹی آئی  نےعلی امین اوربیرسٹرگوہرکوکل تک کاوقت دیاہے۔
فیصل چودھری نےمزیدکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی نےکہامذاکرات آگےنہیں بڑھتےتوجمعہ سےقافلےنکل پڑیں گے،عمران خان نےکہابات انہی سےہوگی جن کےپاس اصل طاقت ہے۔
واضح رہےکہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نےعمران خان کاپیغام ممبران اسمبلی اورکارکنوں تک پہنچایاکے24نومبرکوملک بھرسےاسلام آبادکی طرف مارچ کیاجائےگا۔

Leave a reply