بانی پی ٹی آئی کواکسفورڈیونیورسٹی نہیں اڈیالہ جیل کاالیکشن لڑنا چاہیے،عظمیٰ بخاری
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نےکہاہےکہ بانی پی ٹی آئی کواکسفورڈیونیورسٹی کانہیں اڈیالہ جیل کےقیدیوں کاالیکشن لڑناچاہیے۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کااپنےایک بیان میں کہناتھاکہ جو شخص پورے پاکستان سے زیادہ مغرب کو جانتا تھا اس کو آج مغربی میڈیا’ڈس گریس‘کا لقب دے رہا ہے۔بانی پی ٹی آئی کی کرپشن کی داستانیں4 سال سے عالمی میڈیا کی زینت بن رہی ہیں۔ٹرانسپریسی انٹرنیشنل نے مسلسل دو مرتبہ عمران دور میں کرپشن انڈکس اوپر جانے کی نشاندہی کی۔ دونوں میاں بیوی نے 45 ماہ وزیراعظم اور خاتون اول کے عہدوں کو OLX پر چڑھائے رکھا۔
عظمیٰ بخاری کامزیدکہناتھاکہ دامن میں توشہ خانہ کی گھڑیاں اور 190ملین پاؤنڈ چھپائے اکسفورڈ کے چانسلر کا الیکشن لڑنے چلے ہیں۔9 مئی کی ناکام بغاوت کے سنگین مقدمات انڈر ٹرائل ہیں۔بانی پی ٹی آئی کو اکسفورڈ یونیورسٹی کا نہیں اڈیالہ جیل کے قیدیوں کا الیکشن لڑنا چاہیے۔ کرپٹ پریکٹسز اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ جیسے مقدمات میں سزا یافتہ شخص کا اکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر کا الیکشن لڑنا ویسے ہی باعث ندامت ہے۔چھوڑوں گا نہیں، این آر او نہیں دوں گا معافی دے دیں جیسے بیانیے لیڈر نہیں گیدڑوں کے ہوتے ہیں۔ ہر ہفتے نئے بیانیے بنانے والا لیڈر نہیں بہروپیہ اور فراڈیہ ہوتا ہے۔
جناح ہاؤس حملہ کیس میں اہم پیشرفت
دسمبر 3, 2024ریلوے کن مسافروں کو 50 فیصد رعایت دے رہا ہے؟
دسمبر 3, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
تاریخ میں پہلی بار نجی کمپنی چاند پر پہنچ گئی
فروری 23, 2024 -
ویمنز کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کا پہلا مرحلہ ختم
اپریل 9, 2024 -
بشریٰ بی بی کورہانہ کرنےپرعدالت نےجواب طلب کرلیا
اگست 8, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔