بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کان کی تکلیف میں مبتلا

0
54

بانی تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کان کی تکلیف میں مبتلا ہوگئیں۔
بشریٰ بی بی کی ترجمان مشال یوسفزئی کاکہناتھاکہ بشریٰ بی بی کےکان میں انفیکشن ہواہےجس کی وجہ اُن کےآج بھی مزید ٹیسٹ ہوں گے۔رہائی کے بعدبشریٰ بی بی نےابھی تک کسی سےبھی سیاسی گفتگونہیں کی۔
دوسری طرف قائدحزب اختلاف عمرایوب کااس حوالےسےکہناتھاکہ بےگناہ بشریٰ بی بی کوحبس بیجامیں رکھاگیاتھالیکن اب وہ محفوظ مقام پر ہیں، توشہ خانہ کی گاڑیوں کے معاملے پر آصف زرداری اور نواز شریف پر کیس ہےانہیں جیل میں ہونا چاہیے۔
خیال رہےکہ اسلام آبادہائیکورٹ نےتوشہ خانہ ٹوکیس میں بشریٰ بی بی کی ضمانت منظورکی تھی جس پرانہیں جمعرات کواڈیالہ جیل سےرہائی ملی تھی،بشریٰ بی بی مجموعی طور پر 9 ماہ جیل میں رہی ہیں۔
جیل سے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی نے وزیراعلیٰ ہاؤس کے پی کی اینکسی میں قیام کیا ہے۔

Leave a reply